۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
گردھمائی بزرگ مشہد المقدس

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا صالح نے تمام دانشوران اسلام اور علما اور طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کی آئندہ کبھی بھی دوبارہ توہین مقدسات اسلامی کی جرات نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد المقدس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی طرف سے گردھمائی بزرگ قرآنی جہان اسلام کے عنوان سے جو تقریبا چالیس ملکوں کے علماء طلاب اور دانشوروں کی موجودگی میں انعقاد کی گئ۔

اطلاعات کے مطابق، جسمیں مختلف ممالک کے نمائندوں نے قرآن کریم اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بے احترامی کے خلاف اپنے بیانات کو لوگوں کے سامنے پیش کیا جسمیں علمائے جہان اسلام نے تمام دانشوران اسلام اور سیاست مداران اسلام سے درخواست کی کہ اس طریقے کے فتنوں کا جان و دل سے متحد ہو کر اسکا جہانی طور پر مقابلہ کریں جس سے دشمن کبھی بھی اسطرح کی دوبارہ ہمت نہ ہو کہ مقدسات اسلامی کی توہین کرے اور مسلمانان جہان کے دلوں کو مجروح کرے۔ 

ذرائع کے مطابق،اس گردھمائ میں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلاب جامعۃ المصطفی نمائندگی خراسان نے بھی شرکت کی۔ اور ساتھ ہی ریاست محترم جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی خراسان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای محمد رضا صالح بھی موجود رہے اور اپنی تقریر میں قرآن اور رسول اسلام کی توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ سب فتنہ اور فساد جو مقدسات اسلامی پر ہو رہے ہیں یہ سب امریکہ اور اسرائیل اور یوروپ کے بعض ممالک کی اسلام ستیزی کے خلاف سوچی سمجھی ہوئی مہم ہے جس سے اسلام کے دامن کو داغ دار اور مسلمانان جہان کے دلوں کو مجروح کرنے خاص ہربہ استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے تمام دانشوران اسلام اور علما اور طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کی آئندہ کبھی بھی دوبارہ توہین مقدسات اسلامی کی جرات نہ کر سکیں۔

اس ہمایش میں طلاب افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر واعظ زادہ نے بھی اپنے بیان میں سخت الفاظ میں قرآن اور رسول خدا کی توہین کرنے والوں کی مزمت کی۔ 

اور شبہ قارہ ہند طلاب اردو ذبان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوۓ حجۃ الاسلام ارشد حسین آرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ امت اسلامیہ کو متحد ہو کر توہین رسول اسلام و قرآن کریم کی تمام ہم عالمی طور پر مزمت کریں تاکہ دشمن اسلام امریکہ اور اسرائیل اور یورپی ممالک آئندہ ایسی جرات دوبارہ نہ کریں۔ 

نمائندہ افریقہ اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی سخت لفظوں میں توہین رسول مکرم اور قرآن کریم کی توہین کی مزمت کی۔

اس بزرگ گردھمائ میں رھبر معظم کے بیان کو جناب آقای مروی نے حاضرین کی خدمت میں پڑھ کر سنایا۔

یہ گردھمائ معاونت بین الملل جامعۃ المصطفی اور معاونت فرھنگی و تربیتی جامعۃ المصطفی نمائندگی خراسان کی طرف سے برگزار کیا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ مشہد مقدس و نمائندگان تشکل ھای المصطفی بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .